
پاکستان سے سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، سعودیہ نے پاکستانی شہریوں کو براہ راست ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ سعودى عرب نے پاكستان سے مسافروں كو براه راست آنے كی اجازت دےدی ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودى عرب کی وزارت داخلہ اور قيادت كے فیصلے كا شکریہ ادا كرتے ہیں، سعودى عرب واپسی كے منتظر ہزاروں پاکستانی اب براہ راست سعودى عرب جا سكيں گے۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب پاکستان سمیت 6 ممالک جن میں بھارت، انڈونیشیا، مصر ، برازیل اور ویت نام بھی شامل ہیں، کے شہری کسی تیسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ گزارے بغیر بھی مملکت میں داخل ہوسکتے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔
#SaudiArabia has announced on Thursday that it will allow direct entry from six countries including #Indonesia, #Pakistan, #India and #Egypt without spending 14-day quarantine in a third country.https://t.co/kHV7gPZxBu
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) November 25, 2021
نئی پالیسی کے تحت پاکستان سمیت ان 6 ممالک کے شہریوں کے لیے اب ضروری ہوگا کہ وہ پانچ روز کا قرنطینہ سعودی محکمہ صحت کی نگرانی میں چلنے والے سینٹرز میں کریں چاہے وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ ہی کیوں نہ ہوں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں پر یہ پابندی عائد کی تھی کہ اگر وہ مملکت میں آنا چاہتے ہیں تو کسی تیسرے ملک میں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کریں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CV6Mh4
0 comments: