Wednesday, November 3, 2021

وزیراعظم عمران خان کا سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کامقصد نوجوان نسل میں اخلاقی اقداربیدار کرنا ہے، نوجوانوں کوغیر اخلاقی اجنبی ثقافت کےحملے سے بچانے کی فوری ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ دور میں نوجوانوں کوہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل ہے،تحقیق کی جائے کس طرح ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کویقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔

خیال رہے صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا ، جس کے تحت وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے جبکہ اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3CCBUT4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times