Wednesday, November 3, 2021

راولاکوٹ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

راولا کوٹ بس حادثہ

آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پلندری کے مطابق راولاکوٹ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری ، حادثے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی کہ اس وقت تحصیل اسپتال بلوچ میں 18 افراد کی لاشیں موجود ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے، جس کے باعث خدشہ ہے کہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہ

حادثے کے 8 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال کوٹلی منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی امداد دے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔

وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے بلوچ ٹریفک حادثےپر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثے میں جانی نقصان کا سن کردل دکھی ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر عبد القیوم نیازی نے زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئےدعا کرتے ہوئے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پلندری حادثے میں انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3EFss1N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times