Friday, November 12, 2021

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

بلاول اور فضل الرحمن

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو آج 2 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچیں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے ایک بار پھر متحد ہونے کی کوشش کر رہی ہیں اور اس…

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت 30 بلز منظور کرانے کی خواہاں ہے جب کہ اپوزیشن جماعتیں حکمت عملی ترتیب دے رہی ہیں کہ حکومتی مرضی و منشا سے قانون سازی نہ ہونے دیں۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کو عشائیے پر بلایا تھا۔

عشائیے میں شرکت کے لیے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، امیر حیدر خان ہوتی اور مولانا اسعد محمود سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کو دعوت دی گئی۔اپوزیشن چاہتی ہے کہ قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق بلز کو ناکام بنایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں اپوزیشن لیڈر کی قیادت میں متحد ہیں۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت اپنا بل پاس نہیں کروا سکی تھی جبکہ زیادہ ووٹ ہونے کے سبب حزب اختلاف اپنا بل پاس کروانے میں کامیاب رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3c2SLCS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times