Thursday, February 14, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود عالمی سلامتی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی روانہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی جرمنی کے شہرمیونخ روانہ ہوگئے ہیں جہاں عالمی سلامتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھرسے دفاع اورخارجہ امور کے وزراء اور سیکیورٹی ماہرین شرکت کرینگے۔

روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ کانفرنس میں علاقائی امن اورسلامتی کے مختلف امورپر پاکستان کاموقف پیش کرینگے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات ایک اہم موڑ پرپہنچ گئے ہیںاوراُنکی کوشش ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کوازسرنوشروع کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے بارے میں پاکستان کے کردارکواب سراہاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ کانفرنس میں افغانستان سے متعلق پاکستان کاموقف پیش کرینگے۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وہ جنگ سے تباہ حال ملک میں قیام امن کے لئے افغان صدر اشرف غنی اوردوسرے عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں استحکام کے لئے ہمیشہ امن کوششوں کی حمایت کی ہے ۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جرمنی میں قیا م کے دوران وہ روس، جرمنی، ازبکستان اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور امریکی کانگریس اور سینیٹ کے اہم ارکان سے بھی ملیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2UZSLsR

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times