Sunday, October 10, 2021

جام کمال کے کسی بھی حکم پر عمل کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا: اپوزیشن

جام کمال

بلوچستان کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال اکثریت کھو چکے ہیں۔

ملک سکندر نے کہا کہ جام کمال نے اپوزیشن ارکان پر بکتربند گاڑی چڑھائی اس لیے ان کے کسی بھی حکم پر عمل کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی پارٹی ارکان سے رابطے شروع کر دیے اور ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ساتھی جلد واپس آجائیں گے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کے خلاف ایسے الزامات نہیں جن پراستعفیٰ دیا جائے، انھیں اتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lnWtfP

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times