Saturday, October 30, 2021

کالعدم جماعت کے احتجاج، وزیر اعظم کا قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا فیصلہ

کالعدم جماعت کے احتجاج، وزیر اعظم کا قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے مشاورت کا بھی فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، وزیر اعظم نے قوم کو اعتماد میں لینے کے ساتھ علما سے…

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج سہ پہرعلمائے کرام کا اہم اجلاس بلا لیا، جس میں وزیراعظم کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے اور مختلف مکتبہ فکر کے علمائے کا نقطہ نظرمعلوم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان علماکواہم امور پراعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ علما کو رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔

یاد رہے گذشہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں مذاکرات کے دروازے نہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اجلاس میں ‏خفیہ اداروں نے کالعدم تحریک لبیک کے بیرونی رابطوں پر مبنی رپورٹ پیش کی تھی ، جس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے سعد رضوی کر رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو مارنے والوں سے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی کوئی غیرقانونی مطالبہ ‏تسلیم نہیں کیا جائے گا جبکہ سول اور عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رکھیں گے۔

اجلاس میں ‏وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر بھی مشاورت کی گئی اور وزیراعظم نے کہا تھا میں خود اس معاملے پر قوم کو ‏اعتماد میں لوں گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ElH1rk

0 comments:

Popular Posts Khyber Times