Thursday, March 5, 2020

جنگلی جانور کھانے پر پابندی عائد، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کا بڑا فیصلہ

جنگلی جانور کھانے پر پابندی عائد، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کا بڑا فیصلہ
کورونا وائرس نے چینیوں کو بھی بدلنے پر مجبور کر دیا۔وائرس کی ہلاکت خیزی کے باعث چمگادڑوں ،سانپوں اور دیگر جنگلی جانوروں کو خوراک کا حصہ بنانے سے توبہ کر لی۔

چینی حکام نے جنگلی جانوروں کو پالنے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی لگا دی، ماہرین نے حکام کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دے دیا۔

حکام نے چمگادڑیں ،سانپ اور دیگر جنگلی جانور کھانے پر پابندی عائد کر دی۔ماہرین صحت نے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ جنگلی جانورکو خوراک کا حصہ بنانے سے مہلک وائرس کو پھیلنے میں مدد مل رہی ہے۔مگر اہل چین بھی کیا کرتے زبان کا چسکا چھوڑے نہیں چھٹتا۔ 

چینی حکام نے جنگلی حیات کو فارمز میں بھی پالنے پر پابندی عائد کی ہے اور ان جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت بھی ممنوع ہو گی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دو ہزار دو میں سارس وائرس بھی سانپوں کی وجہ پھیلا تھا۔ اب کورونا وائرس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ جنگلی حیات خاص طور پر چمگاڈروں کی وجہ پھیلا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vGJWgo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times