Thursday, March 5, 2020

ملک میں کورونا وائرس کی چھٹے مریض کی تفصیلات سامنے آگئی، شہر قائد میں یہ تیسرا کیس ہے

ملک میں کورونا وائرس کی چھٹے مریض کی تفصیلات سامنے آگئی، شہر قائد میں یہ تیسرا کیس ہے
شہر قائد میں مہلک وائرس COVID 19 کے چھٹے مریض کی سفری تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا کے مریض کا تعلق کراچی ایسٹ گلشن سے ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ مریض نے 12 سے 24 فروری تک ایران کا سفر کیا تھا، متاثرہ شخص کی عمر 69 سال ہے، اور وہ ایران سے سی فوڈ مصنوعات کی درآمد کرتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کورونا کے مریض نے تہران، چابہار میں 13 روز قیام کیا، مریض 25 فروری کو تہران سے بذریعہ جہاز کراچی واپس پہنچا، مریض میں کرونا کی علامات 3 مارچ کو ظاہر ہوئیں، جب کہ 4 مارچ کو بخار، سر درد کی شکایات نمایاں ہوئیں، 5 مارچ کو مریض نے معائنہ کرایا جس پر آغا خان اسپتال نے انھیں داخل کرلیا، اسی دن مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

خیال رہے کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں مہلک وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے، گزشتہ رات سندھ حکومت نے متاثرہ شخص سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی ٹویٹ کے ذریعے چھٹے کیس کی تصدیق کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے نئے مریض کی حالت قابو میں ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 6 ہو چکی ہے۔ 3 کا تعلق کراچی، 2 کا اسلام آباد اور 1 کا گلگت اور ایک کا فیصل آباد سے ہے۔ سرکاری ذرایع کا کہنا ہے کہ اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگ ہو چکی ہے، پاک ایران سرحد پر زائرین کی سخت اسکریننگ جاری ہے، ایران سے سندھ پہنچنے والے 1277 افراد کلیئر قرار دے دیے گئے ہیں، جب کہ 823 کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/331QYc4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times