Thursday, October 28, 2021

کالعدم تنظیم کا دھرنا، جڑواں شہروں میں غیر یقینی صورتحال

کالعدم تنظیم کا دھرنا، جڑواں شہروں میں غیر یقینی صورتحال

لاہور سے اسلام آباد جانے والے کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے گوجرانوالہ میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے جب کہ کالعدم تنظیم کے باعث راولپنڈی میں غیر یقینی صورت حال ہے۔

گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سمیت شہر کی اہم شاہراہیں آج بھی بند ہیں، راستے بند ہونے سے شہریوں کو جہاں سفری مشکلات کا سامنا ہے وہیں سبزی منڈی میں گاڑیاں نہ پہنچنے سے اشیاء خورو نوش، سبزیاں اور ہرے مصالحہ جات کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ جو اشیاء مل رہی ہیں ،ان کی قیمتیں کئی گنابڑھ گئی ہیں۔

احتجاج کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت اور انٹر نیٹ سروس معطل ہے جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہ ہونے سے بیشتر پیٹرول اسٹیشن بھی خالی ہو چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر راستےاسی طرح بند رہے تو یہ مشکلات بڑے بحران میں تبدیل ہو جائیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Crbjs6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times