Thursday, October 28, 2021

کراچی: نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری

کراچی: نسلہ ٹاور سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری

نسلہ ٹاور کراچی  سے رہائشیوں کی منتقلی کا عمل جاری جبکہ سرکاری انتظامیہ نے بلڈنگ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد نسلہ ٹاور سے 50 فیصد سے زائد مکین منتقل ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے نسلہ ٹاور کو تحویل میں لے لیا ہے اور عمارت مکمل خالی ہونے کے بعد اسے گرانے کا عمل ایک ہفتہ کے اندد مکمل کر دیا جائے گا۔

نسلہ ٹاور کے متاثرین نے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عدالت نے بلڈر کو ادائیگی کاحکم دیا تھا لیکن کسی نے ادائیگی کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو بارود سے گرانے اور عمارت کے مالک کو متاثرین کو رقم دینے کا حکم دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ اگر عمارت کا مالک رقم نہ دے تو کمشنر کراچی اس کا پلاٹ بیچ کر رقم دلوائیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا  جس میں ٹاور کو گرانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال کیا جائے گا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جس طرح دنیا بھر میں عمارتیں گرائی جاتی ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ جدید ڈیٹونیشن کا استعمال دنیا بھر سمیت بھارت میں بھی استعمال کیا جارہا ہے لہٰذا یقینی بنایا جائے کہ نسلہ ٹاور گرانے کے دوران کوئی نقصان نہ ہو۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3BnZkKE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times