Thursday, October 28, 2021

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں وزیردفاع، وزیرخارجہ، وزیرداخلہ، مشیر قومی سلامتی، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سمیت دیگر خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ملکی داخلی اوربیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کو یرغمال بننے نہیں دے گا۔ کالعدم جماعت سے جو معاہدہ کیا اس پر وزیراعظم کی منظوری سے دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پاکستان کی دفاعی لائن ہے، حکومت کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی۔ فرانسیسی سفیر پاکستان چھوڑ کر چلا گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ حالات خراب ہوئے تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Gx4oA3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times