مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔ بھارتی پولیس نے گزشتہ روز بھی بڑا کریک ڈاون کرتے ہوئے900 سے زائد نوجوانوں کو مجاہدین کیلئے کام کرنے کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے، سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا ہے۔ کے ایم ایس کا کہنا ہےبھارتی فوج نے دونوں کشمیریوں کو بانڈی پورہ اور ضلع اسلام آباد میں شہید کیا ہے۔
بھارتی فوج نے بانڈی پورہ اور اننت ناگ میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں پانچ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
وادی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی یہ گرفتاریاں بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے بڑے آپریشنوں میں سے ایک ہے۔
بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کا یہ عمل مقبوضہ وادی میں پیش آنے والے قتل کے حالیہ واقعات کے تناظر میں شروع کیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3DzDRQt
0 comments: