Tuesday, September 14, 2021

راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا

راکا پوشی پر پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا

راکا پوشی کی چوٹی پر کئی روز سے پھنسے ایک پاکستانی اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نگر کے مطابق چیک ری پبلک کے دو اور پاکستان کا ایک کوہ پیما 6900 میٹر بلندی پر5 روز سے پھنسے ہوئے تھے جنہیں اب ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ راکا پوشی پر پھنسے تینوں کوہ پیماؤں کو پاکستان آرمی کے جوانوں نے ریسکیو کیا اور انہیں گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ny97ud

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times