Thursday, August 5, 2021

سعودی حکومت کی مسافروں کے لیے احسن اقدام، اہم سہولت متعارف کرا دیا

سعودی حکومت کی مسافروں کے لیے احسن اقدام، اہم سہولت متعارف کرا دیا

سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی واٹس ایپ سروس مہیا کردی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ ہوابازی نے مملکت کے تمام ایئرپورٹس پر یہ خصوصی واٹس ایپ کی سہولت فراہم کی ہے جس سے مسافر مستفید ہوسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی معیار کے تحت تمام مسافر سعودی ایئرپورٹس سے سفر کرتے وقت واٹس ایپ سے باآسانی رابطے کرسکیں گے۔ مسافروں کو واٹس ایپ سروس کے لیے یہ 0115253333 نمبر جاری کیا گیا ہے۔

مسافروں کی ضرورت اور خدمت کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، واٹس سروس استعمال کرتے وقت مکالمے کے شروع میں صارف کے سامنے کئی سہولتیں ریکارڈ پر آئیں گی۔
اس خصوصی واٹس ایپ سروس پر پروازوں سے متعلق تفصیلات سمیت مسافر مملکت کے کسی بھی ایئرپورٹ سے جانے اور آنے والی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔

ایئرپورٹ پر استعمال ہونے والے اس واٹس ایپ کے ذریعے ایئرلائن سے متعلق شکایات بھی درج کرائی جاسکیں گی۔

محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ حقوق و فرائض سروس کے تحت مسافروں کو سفر کے دوران ان کے جملہ حقوق سے متعلق مطلع کیا جائے گا۔ شہریوں کی خدمات کے لیے متعلقہ ادارے چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VvEJF0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times