
وزیربلدیات کے پی اکبر ایوب خان عہدہ وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی نے استعفیٰ منظور کرلیا۔
خیبر پختونخواہ کے وزیربلدیات اکبر ایوب خان نے اپنی وزار ت سے استعفیٰ دے دیا۔ مشیر اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے اکبرایوب کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
اس حوالے سے کامران بنگش نے بتایا کہ استعفے کی منظوری کے ساتھ ہی اکبر ایوب کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔
استعفے وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے اکبر ایوب خان نے بتایا کہ ذاتی صحت اور حلقے کی مصروفیات کے باعث ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں، وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں خدمات کی انجام دہی میرے لئے اعزاز تھا۔
اکبر ایوب نے مزید کہا کہ وزارت کے لئے اعتماد کرنے پر میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا ذاتی طور پر مشکور ہوں، محمود خان کی ٹیم میں بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ صوبے کی خدمت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37n7oyw
0 comments: