Friday, August 20, 2021

زاہد حفیظ چوہدری کا تبادلہ، عاصم افتخار نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر

عاصم افتخار

حکومت نے عاصم افتخار کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کردیا ہے جبکہ زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق حفیظ چوہدری کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ زاہد حفیظ چوہدری آسٹریلیا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

حفیظ چوہدری کے پاس ڈی جی ساؤتھ ایشیا کا بھی چارج تھا۔ عاصم افتخار نے بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔ عاصم افتخار احمد اقوام متحدہ میں تعینات رہے جبکہ حال ہی میں وہ تھائی لینڈ میں بطور سفیر تعینات تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3AValmM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times