Monday, August 30, 2021

ڈی آئی خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار زخمی

ڈی آئی خان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

گزشتہ ہفتے خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بھی پولیو ٹیم پر حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا تھا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مذکورہ علاقے میں پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gLMyy7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times