![افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی کون؟ تصویر سامنے آگئی](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/cf8c0db1abca2e8baf4d8c6a8e80a989_M.jpg)
امریکہ کا افغانستان سے انخلا مکمل ہو چکا ۔ امریکی وزارتِ دفاع نے ایک تصویر جاری کی گئی جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ افغانستان چھوڑنے والا آخری امریکی فوجی ہے۔اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میجر جنرل کرس ڈوناہو ہیں جو امریکہ سے روانہ ہونے والے آخری سی 17 طیارے…
The last American soldier to leave Afghanistan: Maj. Gen. Chris Donahue, commanding general of the @82ndABNDiv, @18airbornecorps boards an @usairforce C-17 on August 30th, 2021, ending the U.S. mission in Kabul. pic.twitter.com/j5fPx4iv6a
— Department of Defense ?? (@DeptofDefense) August 30, 2021
امریکا 20 سال بعد افغانستان سے نکل گیا ہے، امریکا نے ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے انخلا مکمل کرلیا اورحامد کرزئی ایئر پورٹ سے آخری 3 امریکی جہاز روانہ ہوئے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کیتھ ایف میکنزی نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ سے آخری امریکی پرواز روانہ ہوئی،سیکیورٹی صورت حال خراب ہونے کے بعد ہم نے پلان تبدیل کیا۔
طالبان پر واضح کیا تھا کہ اپنا اور اتحادیوں کا انخلا مکمل کریں گے،طالبان کو بتا دیا تھا کہ انخلا میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔
آخری امریکی پرواز کہاں روانہ ہوئی ابھی نہیں بتا سکتا، افغانستان میں 2 ہزار کے قریب داعش کے لوگ ہیں، انخلا کے گزشتہ 18 روز بہت مشکل تھے۔طالبان نے آخری وقت میں انخلا مکمل کرنے میں تعاون کیا۔
جنرل میکنزی نے کہا کہ یہ امریکہ کی فوج کی تاریخ میں انخلا کا سب سے بڑا غیر جنگجو مشن تھا،امریکی فوج نے ایک دن میں 7500 سے زیادہ شہریوں کا انخلا یقینی بنایا،یہ ایک تاریخی کامیابی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gMr5Fe
0 comments: