Tuesday, August 31, 2021

محنت کرے انسان تو کوئی چیز ناممکن نہیں، ارب پتی نائی رمیش بابو کی کہانی

محنت کرے انسان تو کوئی چیز ناممکن نہیں، ارب پتی نائی رمیش بابو کی کہانی

بھارت میں جہاں غربت سے لوگ ایک وقت کی روٹی پوری کرنے کی جدوجہد میں ہیں، وہیں اپنی محنت سے ایک نائی ارب پتی بننے میں کامیاب ہو گیا۔شہرت پانے والا “رمیش بابو” ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا، لیکن اپنی محنت اور کچھ بننے کے عزم میں ترقی کی سیڑھیاں تیزی سے چڑھنے لگا۔


رمیش بابو بھارت کے ‘ارب پتی حجام’ ہیں۔ جو گاڑیوں کا شوق رکھتے ہیں، اس وقت ان کے پاس 400 سے زیادہ لگژری برانڈزکی کاریں موجود ہیں جن میں بی ایم ڈبلیو ، جیگوار، اور یہاں تک کہ رولز روئس بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رمیش بابو چاندی کے چمچ کے ساتھ پیدا نہیں ہوا تھا۔ رمیش بابو کے والد بھی بنگلور میں حجامت کا کام کرتے تھے اور وہ اس وقت اس دنیا کو چھوڑ کر چلے گئے جب رمیش 7 سال کا تھا۔

شوہر کی موت کے بعد رمیش کی والدہ نے اپنے تین بچوں کی پرورش کرنے کے لیے لوگوں کے گھروں میں کام کیا، حجام کی دکان کو چلانا مشکل تھا تو اسے 5 روپے پر کرایے پر چڑھا دیا۔

ماں کا ساتھ دینے کے رمیش بابو نے 13 سال کی عمر سے کام کا آغاز کیا، اور اخبار سے لے کر گھروں میں دودھ پہنچانے تک کا ہر کام کیا۔

میٹرک کے بعد اپنے والد کی دکان کو دوبارہ کھولا اور اسے اپنی محنت سے کامیاب بنایا، جس کے بعد آہستہ آہستہ انہوں نے کار رینٹ پر دینے کا بزنس شروع کیا اور” رمیش اینڈ ٹریلولز” کے مالک بن گئے۔

آج رمیش ٹورز اینڈ ٹریولز دہلی چنئی ، بنگلورو میں ایک بڑا نام ہیں، اور بڑے بڑے تاجر بھی کمپنی سے گاڑیاں رینٹ آوٹ کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gOyPX7

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times