Sunday, July 18, 2021

اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایات جاری کر دیں

عثمان بزدار

پنجاب کے دارالحکومت میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہورکے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، عثمان بزدار کل گلاب دیوی انڈر پاس اور لاہور برج توسیع پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈی جی ایل ڈی اے منصوبے کے بارے بریفنگ دیں گے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ لاہور کی ڈیولپمنٹ کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے، ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی نمائشی منصوبے خزانے پر بوجھ بنے، سابق دور میں عوام کی ترجیحات وضروریات کو نظر انداز کیا گیا، سابق دور کے منصوبے سفید ہاتھی ثابت ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کی ضروریات مد نظر رکھ کر منصوبے شروع کیے، لاہور کے نظر انداز علاقوں میں بھی پہلی بارترقی کاسفر لے کر گئے، لاہور شہر میں آئندہ 2 سال ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے والے صرف باتیں کرتے، کام کم اور شور زیادہ مچانا وطیرہ تھا، ہم کام زیادہ اور باتیں کم کرتے ہیں، 3سال سے مسلسل رونے والے آئندہ 2 سال مزید آہ و بکا کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VZDcr3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times