
سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا، پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
آج کے میچ میں بھی شعیب ملک ٹیم کو دستیاب نہیں، جن کی غیر موجودگی میں عماد وسیم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ محمد حسنین کی جگہ محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی، نیتھن کوٹلر نیل کی جگہ جیسن بینڈروف کو موقع دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم شان مسعود، عابد علی، حارث سہیل، سعد علی، عمر اکمل، کپتان عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان شنواری، جنید خان اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔
ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈسکوب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، الیکس کیری، نیتھن لیون، ایڈم زمپا، کین رچرڈسن اور جیسن بینڈروف پر مشتمل ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HPJwJd
0 comments: