Tuesday, July 27, 2021

ہم افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ہیں ہم صرف امن چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

 ہم نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ہیں ہم صرف امن چاہتے ہیں،شاہ محمود قریشی

 شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہابھارت نے فیٹف فورم کو اپنے مقاصد کےلیے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی کارکردگی کی آج دنیا اعتراف کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیر صاحب کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد کیا، انہوں نے دورہ کراچی کے موقع پر کہا کہ سعودی عرب سے دو طرفہ تعلقات میں بہتر پیشرفت ہوئی ہے، آئندہ دنوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں وسعت دیکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ صبح مجھے بحرین جانا ہے وہاں خطے کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہماری دلچسپی افغانستان کے عوام سے ہے اگر افغان مسئلے کا فوجی حل ہوتا تو 20 سالوں میں نکل چکا ہوتا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی خاطر ہم ان کی کڑوی باتیں برداشت کرتے ہیں مگر کچھ چیزیں برداشت سے باہر ہوتی ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کی خاطر ہم ان کی کڑوی باتیں برداشت کرتے ہیں مگر کچھ چیزیں برداشت سے باہر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں کے لوگ اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں، افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے پاکستان مخالف بیانات دئیے، جو زبان انہوں نے استعمال کی کوئی محب وطن اس کو برداشت نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے معاملات میں مداخلت کی نہ کرنا چاہتے ہیں ہم صرف امن چاہتے ہیں، ہمارا مقصد صرف امن ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کراچی کے موقع پر پیر پگارا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے پیر پگارا سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی اور کہا کہ اس گھرانے سے ہمارا پرانا رشتہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TIP4ge

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times