
وزیراعظم عمران خان نے داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے داسو واقعہ میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ پاکستان حکومت متاثرہ چینی خاندانوں کےغم میں برابرکی شریک ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، دشمن قوتوں کوبرادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کو بتایا کہ پاکستان زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں فراہم کررہاہے، افسوسناک واقعےکی تحقیقات کیلئےتمام کوششیں بروئےکارلائی جائینگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3B4Z1pb
0 comments: