Friday, October 1, 2021

پاکستان کا سعودی عرب کیساتھ تیل کی خریداری کیلئے 3.6 ارب ڈالر کا معاہدہ

سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

سعودی عرب تیل کی خریداری کیلئے پاکستان کو 3.6 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

جہلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ معاشی پیکج فائنل ہوگیا، اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل کیلئے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا معاملہ بھی طے پا گیا ہے۔

 وزیر خزانہ نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، یہ رقم دو سال میں پاکستان کو ملے گی۔

سعودی عرب ماہانہ 15 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کرے گا، پاکستان اس رقم سے آئل کہیں سے بھی خرید سکے گا، لیکن سعودی عرب سے ملنے والی رقم صرف تیل کی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3D1ednh

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times