Thursday, July 15, 2021

کورونا وائرس وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات نے کیا لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا وائرس وائرس کے باعث متحدہ عرب امارات نے کیا لاک ڈاؤن کا فیصلہ

 متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں19 جولائی سے لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ابو ظبی میں 19 جولائی سے رات بارہ بجے سے صبح پانچ بجے تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

میڈیا آفس کے ٹویٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے اوقات کے دوران ابوظبی میں جراثیم کش سپرے (سٹرلائزیشن) کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام اس دوران دوا یا ضروری اشیاء لانے کے علاہ کسی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔ اعلامیے کے مطابق رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اوقات میں ابوظبی کے اندر نقل و حرکت کے لیے اجازت نامہ حاصل کریں۔

خیال رہے کہ جمعرات تک امارات میں کورونا وائرس کے چھ لاکھ 56 ہزار 354 کیسز اور ایک ہزار 885 اموات ہوئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kqbPjJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times