Wednesday, July 21, 2021

صدرِمملکت کاعیدالاضحٰی پر’دارالاحساس‘ کا دورہ، یتیم بچوں سے ملاقات اور مبارکباد بھی دی

ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالاضحٰی پریتیم خانہ ’دارالاحساس‘ اسلام آباد کا دورہ کیا، یتیم بچوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر بیگم ثمینہ عارف علوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھیں، صدر مملکت بچوں سے ملے اور اُنہیں محنت کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حضور صل اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں سے بے پناہ شفقت فرماتے تھے، ہمیں بھی یتیم بچوں اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے بچوں کی تعلیم اور صحت ازحد ضروری ہے، دار الاحساس میں بچوں کو دی جانے والی توجہ لائق تحسین ہے۔

بچوں کو نصیحت کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بچے جتنی محنت کریں گے، اتنا آگے بڑھیں گے اور ملک ترقی کرے گا، ایک دُوسرے کا خیال رکھیں اور سچ بولیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wSKtp1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times