Monday, July 19, 2021

’اللّہ کو ضرور بتانا کہ زمین والوں نے رائلٹی نہیں دی، یاسر حسین جذباتی ہو گئے

’اللّہ کو ضرور بتانا کہ زمین والوں نے رائلٹی نہیں دی، یاسر حسین جذباتی ہو گئے

پاکستانی اداکار، کامیڈین و میزبا اداکار یاسر حسین نے مقبول ترین اداکارہ نائلہ جعفری کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی جانب سے ان کی مالی مدد نہ کرنے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر مرحومہ نائلہ جعفری کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ کینسر سے لڑنے کے باوجود بھی مُسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

انہوں نے نائلہ جعفری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اللّہ کو ضرور بتانا کہ زمین والوں نے رائلٹی نہیں دی‘۔

مزید پڑھیں: طویل عرصے سے کینسر سے لڑنے والی اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں

یاسر حسین نے اداکارہ کی مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں مقام عطا کرے، آمین‘۔
خیال رہے کہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک بیماری کا مقابلہ کرنے والی اداکارہ نائلہ جعفری 17 جولائی کو کراچی میں انتقال کرگئی تھیں.

ان کی جانب سے متعدد مرتبہ پروڈکشن ہاؤسز کو رائلٹیز دینے کی اپیلز کے باوجود انہیں رائلٹیز نہیں دی گئی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ez0TMY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times