Friday, July 23, 2021

سابق سفیروں کی تنظیم کا نور مقدم کے قاتل کو مثالی سزا دینے کا مطالبہ

نور مقدم قتل کیس

سابق سفیروں کی تنظیم نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتل کی مثالی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں 100 سے زائد سابق سفیروں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے میں انصاف دلائیں، پولیس کو ملزم کے سابقہ ریکارڈز کو بھی تفتیش میں شامل کرنا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ایسوسی ایشن وزیرخارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتی ہے، ملزم کو دوہری شہریت کے باعث بیرون ملک نہیں جانے دینا چاہیے اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے، نور مقدم کے قتل میں ہر صورت انصاف ملنا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3BAgJ47

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times