Friday, April 5, 2019

سی پیک کاروباری کونسل قائم کرنے سے صنعتوں کے فروغ میں تیزی آئے گی: خسرو بختیار

سی پیک کاروباری کونسل قائم کرنے سے صنعتوں کے فروغ میں تیزی آئے گی: خسرو بختیار
منصوبہ بندی کے وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ صنعتی اور زرعی تعاون سماجی و اقتصادی ترقی' تجارت اور منڈیوں تک رسائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سی پیک کے مواقع کو وسعت دی گئی ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ سے مختلف شعبوں کی ممتاز تنظیموں اور کمیٹیوں سے نمائندگی کے ساتھ سی پیک کاروباری کونسل قائم کرنے سے بڑے منصوبوں کے تحت صنعتوں کے فروغ میں تیزی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سستی لیبر سے تیار ہونے والی برآمدات پر مبنی صنعت کی بحالی' چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں تعاون اور پیشہ وارانہ تربیتی استعداد کار میں اضافہ سمیت ترجیحی شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے پاکستان کی صنعتی استعداد کار میں اضافہ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2G3TJ2K

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times