Wednesday, July 7, 2021

میکسیکو ,سمندر میں لگنے والی پراسرار آگ کی حیرت انگیز وجوہات

 میکسیکو ,سمندر میں لگنے والی پراسرار آگ کی حیرت انگیز وجوہات

چند روز قبل میکسیکو کے کھلے سمندر میں لگنے والی پراسرار آگ کا معمہ حل ہوگیا، ماہرین نے آگ لگنے کی حیرت انگیز وجوہات کا پتہ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے خلیج میں ہفتہ کے روز پانی کے اندر سے گزرنے والی گیس پائپ لائن میں لیکیج کے بعد آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آگ بجھانے کی کوششوں کا ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔

اس حوالے سے میکسیکو کی سرکاری آئل کمپنی پیٹرولیس میکسیکنس کا کہنا ہے کہ گیس کے اخراج کے وقت آسمانی بجلی گرنے سے گزشتہ ہفتے خلیج میکسکو میں آگ لگ گئی تھی۔

واضح رہے کہ زیر سمندر پائپ لائنوں سے اخراج شدہ گیس سطح سمندر پر جمع ہوگئی جس پر آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگ گئی تھی جس پر کافی تگ و دو کے بعد قابو پا لیا گیا تھا۔

اس معاملے پر پمیکس نام کی کمپنی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیوس میکسیکونوز نے آگ پر قابو پانے کے لئے فائر کنٹرول کشتیوں کو موقع پر روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میکسیکو کے خلیج میں لگے آگ پر قابو پانے میں پانچ گھنٹے لگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dQ6SNf

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times