
مسافروں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک کو دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ رکھنے والا ملک تصور کیا جاتا ہے۔
مختلف اداروں کی جانب سے ہر سال مختلف ممالک کی جانب سے مسافروں کو دی جانے والی بین الاقوامی سفری سہولیات کی بنیاد پر ان کے پاسپورٹ کی درجہ بندی ترتیب دی جاتی ہے۔
2006 سے دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے ممالک پر نظر رکھنے والے ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے اس سال بھی طاقتور پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
سوئٹزرلینڈ، بیلجیم اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے اور 2014 میں طاقتور پاسپورٹس رکھنے والے ممالک کے مسافروں کو حاصل سفری سہولیات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ہینلے انڈکس کے مطابق چین اور متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹس تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، چین 22 درجے بہتری کے بعد 90 نمبر سے 68 پر آگیا ہے جبکہ یو اے ای بھی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 65 ویں نمبر سے 15 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نڈکس کے مطابق پاکستان سفری سہولیات کی درجہ بندی کے اعتبار سے 113 ویں نمبر پر ہے اور پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے 32 ممالک میں سفری سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hFMXBD
0 comments: