Wednesday, July 7, 2021

آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ آصف علی زرداری عدالت کی جانب سے طلب کیے جانے پر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

خیال رہے نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب مانگ لیا ہے کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟

نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کیلئے نوٹس بھجوایا ہے۔ نیب نے آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔

آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hJAv3L

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times