Sunday, July 11, 2021

سعودی عرب نےچینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنےکی اجازت دے دی

 سعودی عرب نےچینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنےکی اجازت دے دی

 سعودی عرب نے چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنےکی اجازت دے دی تاہم پی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا سفر کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے خوش خبری آگئی ، سعودی حکومت نے چینی ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنےکی اجازت دے دی۔

سعودی عرب آنے والوں کوملک میں منظورشدہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی ، چینی ویکسین کی 2خوراکوں کےساتھ ایک بوسٹرخوراک لگوانی ہوگی۔

سعودی حکام کی جانب سےپی سی آرٹیسٹ منفی رپورٹ کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔

سعودی عرب میں منظورشدہ ویکسین میں فائزراور آسٹرا زینیکاشامل ہیں جبکہ سعودی حکام نے موڈرنا اور جوہنسوں ویکسین کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے کہا تھا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے2ماہ سےکوشش کر رہےہیں، پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی۔

انھوں نے امید ظاہر کی تھی کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دیے جانے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3i3JOMj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times