
اسلام آباد میں شہریوں کو سڑک پر ہی گاڑی کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔شہر اقتدار میں گاڑی کی رجسٹریشن ، ٹرانسفر یا ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے ایکسائز آفس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب یہ کام ہو گا شہر کی کسی بھی شاہراہ یا کمرشل سینٹر میں۔
وفاقی دارالحکومت میں اس سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے کہا کہ امید ہے دارالحکومت میں فراہم کی جانے والی یہ سروس باقی ملک کے لیے بھی مثال بنے گی۔
شہریوں نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی نئی سروس کی فراہمی پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولت کے ساتھ سرکاری ویونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gm6l7n
0 comments: