
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی سائنسدان عبدالقدیر خان نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا اندرون، بیرون ملک پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک ہو، عہد کریں ملک کومضبوط، فلاحی اسلامی مملکت بنائیں گے۔
ڈاکٹرعبدالقدیر کا کہنا تھا آپ بھی پاکستان ہیں میں بھی پاکستان ہوں، پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
خیال رہے آج یوم پاکستان ملی جوش اور جزبے سے منایا جار ہا ہے، دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاوں سے ہواجبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام اباد کا کیولری گرائونڈ اکتیس توپوں کی سلامی سے گونج اٹھا۔
یوم پاکستان کے دن اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستوں نے پریڈ میں شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تھے۔
واضح رہے لاہور کے منٹو پارک میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم لیگ کے قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر صدارت منعقد ہونے والے تین روزہ جلسے میں علیحدہ وطن کے قیام کی قرارداد منظور کی گئی، جسے 25 رکنی ورکنگ کمیٹی نے تیار کیا اور قرارداد لاہور کے نام سے موسوم کیا گیا۔
تئیس مارچ انیس سو چالیس کو منظو رہونے والی قرارداد پاکستان نے علیحدہ وطن کی تحریک کو نہ صرف تیز کر دیا بلکہ برصغیر کے مسلمانوں میں نئی روح پھونک دی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JANGGH
0 comments: