Saturday, March 23, 2019

یومِ پاکستان پر مریم نواز کا پیغام، پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں

رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز
ملک بھر میں قراردادِ پاکستان پیش کیے جانے کے 79 سال پورے ہونے پر یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز نے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں۔ قوم کو یوم پاکستان مبارک ہو۔

آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ں مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھئے: یومِ پاکستان: اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دے کرکیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U9v7NC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times