Tuesday, June 29, 2021

قومی اداروں کو لوٹنے اور دیوالیہ کرنے والے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، شہباز گل

قومی اداروں کو لوٹنے اور دیوالیہ کرنے والے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اداروں کو لوٹنے اور دیوالیہ کرنے والے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں اور بجلی کے مہنگے ترین معاہدے کرنے والی نااہل لیگ نے توانائی کے شعبے کو ڈبو دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ونڈ پاور پلانٹ کے 21 روپے فی یونٹ کا 30 سالہ معاہدہ کر کے قوم کو مقروض کیا اور ان ظالمانہ معاہدوں سے قومی خزانے کو 6 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ ہم نے وہی معاہدہ 6 روپے فی یونٹ کر کے قومی خزانے کو اربوں کا فائدہ پہنچایا۔

شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں کرائے پر رکھے گئے وزیر اعظم کرپشن کی جواب دہی سے قاصر ہیں اور نالائقوں سے جواب طلبی کی جائے تو دوسروں پر الزام دینے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹ، قطر کا خط، بجلی گھروں میں کِک بیکس آپ لوگوں کی آؤٹ پٹ ہے اور مسز اوبامہ سے اسکولوں کا مال لے کر ہڑپ کر جانا یہ تھی آپ کی ٹوٹل آؤٹ پٹ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ قوم کے لیے تو 20 ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور 40 ارب روپے کا تجارتی خسارہ چھوڑ کر گئے تھے لیکن ان کی ذاتی کاروبار کی آوَٹ پٹ اچھی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3joziBu

0 comments:

Popular Posts Khyber Times