Tuesday, June 29, 2021

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 18 جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔

فیڈرل ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں صرف طلبا کو ہونگی اور اساتذہ کو نہیں۔

خیال رہے کہ کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آباد میں بھی تعلیمی ادارے بشمول اسکول کھل گئے ہیں۔

اسلام آباد کے اسکولوں میں پہلی سے ساتویں جماعت تک اسکولوں کی سطح پر امتحان لینے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈ کی سطح پر ہوگا جس کا شیڈول آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dqnBXg

0 comments:

Popular Posts Khyber Times