
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ علاقائی مسائل کا حل بامعنی بین الاقوامی حمایت میں ہی مضمر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کےدورے میں خطاب کیا جس میں افغان امن عمل کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر بھی بات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شرکا کو پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے متعلق آگاہی دی۔
اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UElwAr
0 comments: