Monday, February 25, 2019

خورشید شاہ نے نوازشریف کو سندھ میں علاج کی پیشکش کر دی

رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے نوازشریف کو سندھ حکومت کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) میں علاج کی پیشکش کردی۔

سکھر میں این آئی سی وی ڈی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت خراب ہے اور ان کی پوزیشن صحیح نہیں، ہمیں عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے لیکن نوازشریف کی ضمانت ہونی چاہیے۔

خورشید شاہ نے نوازشریف کو این آئی سی وی ڈی میں علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ کہیں بھی علاج کرائیں، وہ سکھر آجائیں، ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں، این آئی سی وی ڈی سکھر میں اچھے ڈاکٹر ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کیسز سب پر ہیں مگر حکومت جس پر ہاتھ ڈالے، احتساب کریں مگر صفائی کا موقع بھی دینا چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NtYnZY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times