Saturday, June 12, 2021

ایف آئی اے کی آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی

 ایف آئی اے کی آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی

وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی، نوکریوں کے خواہشمندافراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کی 1143آسامیوں کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ، گریڈ1سے15تک کی آسامیوں کی آخری تاریخ 14جون ہے، نوکریوں کے خواہشمندافراد اب 21جون تک ان آسامیوں کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

تاریخ میں توسیع کی وجہ ایف آئی اے پورٹل پردرخواست جمع کرنے کا غیر معمولی لوڈ ہے۔

خیال رہے ایف آئی اے میں جونیئر کلرک کیلئے 24اسامیاں، نائب قاصد کے لئے50 ، ڈسپیج رائیڈر کے لئےچار ،لوئیر ڈویژن کلرک کیلئے34 ، چوکیدارکے لئے 14 ،اسٹینو ٹائپ کیے لئے 45، کانسٹیبل کیلئے 596، کک کے لئے3 ، سویئپر کیلئے 25، اسسٹنٹ کیلئے 17، کانسٹیبل ڈرائیورکے لئے41،اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے211، ڈرائیور کیلئے 11 اورسب انسپکٹر کیلئے 65اسامیاں جاری کی گئی ہیں ۔

تمام درخواست گزاروں سے تحریری امتحان لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہی بعدازاں انٹرویو کیلئے بلوایا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gJ81Hd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times