Sunday, June 27, 2021

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پرعائد سیلز ٹیکس پر تاریخی اقدام

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی ہے، ایف بی آر نےاس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پر17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا گیا ہے، مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 9.15فیصدکم کرکے6.7فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 2.74فیصد کم کرکے0.2فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں کمی دوسری بار کی گئی ہے، رواں ماہ کی نو تاریخ کو حکومت نے مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصد کی تھی جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقرار رکھی تھی۔

یاد رہے حکومت نے پندرہ جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کیا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3A5mN3R

0 comments:

Popular Posts Khyber Times