وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انشا اللہ بجٹ باآسانی پاس ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ کو دیے جانے والے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں ملک چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود حکومت نے زبردست بجٹ دیا ہے۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں اس وقت سے صرف 10 مرتبہ باہر سے کھانا کھایا ہے جس میں سے تین دفعہ تو آپ ہی کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں بعض اراکین غیر حاضر رہے جس پر عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3Air6Jc
0 comments: