Saturday, June 26, 2021

امریکا میں گرم ہوا کا غبارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا

امریکا میں گرم ہوا کا غبارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شہریوں کی ہلاکت بجلی کے تار سے ٹکرانے کے باعث گرم ہوا کے غبارے میں آگ لگنے اور گرنے سے ہوئیں۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی جسے کئی گھنٹے بعد بحال کیا گیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jk9pmm

0 comments:

Popular Posts Khyber Times