
کے الیکڑک کے شہر قائد کی عوام پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی صورت میں مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی فرنس آئل، گیس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی، کے الیکڑک کی جانب سے مستثنیٰ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی فنی خرابی کے نام پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
کے الیکڑک کے بن قاسم کے 2 یونٹ بند، 700 میگاواٹ کا شارٹ فال ہوگیا، مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹے تک پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا ،صدر ، کورنگی، لانڈھی کے علاقے متاثر ہورہے ہیں جبکہ گلشن حدید، نارتھ کراچی، لیاری، کیماڑی گلشن معمار،ڈیفنس،گلستان جوہر اور دیگرعلاقوں میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
کےالیکڑک کو این ٹی ڈی سی سے 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے لیکن بوسیدہ ترسیلی نظام، پیداوار میں کمی لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3imXQI6
0 comments: