Saturday, May 29, 2021

عوامی امنگوں سے متصل بجٹ کو روکنے کی بات کرنا بھی شرمناک ہے، شہباز گل

عوامی امنگوں سے متصل بجٹ کو روکنے کی بات کرنا بھی شرمناک، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا 3 سالہ خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا 3 سالہ خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب عوامی امنگوں سے متصل بجٹ کو روکنے کی بات کرنا بھی…

انہوں نے کہا کہ بدترین معیشت کے ذمہ داروں نے معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے لیکن اس کے باوجود آج زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچھلے 4 سال کی سب سے بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کی پچھلے 10 ماہ کی برآمدات 21 ارب ڈالر رہیں جبکہ موڈیز نے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 4.64 فیصد لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اب عوام تک ثمرات پہنچانے کا وقت ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بنا سکتی۔ ہم بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34sI3lp

0 comments:

Popular Posts Khyber Times