Saturday, May 29, 2021

پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی نےاسپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی نےاسپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نےاسپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 42 واں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

اسپین کے کھلاڑی ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپس کیے تھے جبکہ پاکستانی مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

عرفان محسود کے ریکارڈ کی تصدیق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کردی۔

اپنے نئے ریکارڈ کے ساتھ عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں سب سے زیادہ 23 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔


واضح رہے کہ عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جبکہ امریکہ، برطانیہ، عراق، اسپین، اٹلی، فلپائن، مصر کے بھی کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R30Z77

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times