Saturday, May 29, 2021

وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان کا بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد لینڈ ریونیوکے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سٹیزن پورٹل پر شکایات پر نوٹس لے لیا ، وزیر اعظم کےحکم پر اسلام آبادلینڈریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

اسلام آبادسرکل رجسٹرارآفس کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹوسوسائٹیزاسلام آبادکو فوری عہدے سےہٹادیاگیا جبکہ چیف کمشنر نے وزارت داخلہ سےسرکلرجسٹرارکو معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔انسپکٹرکوآپریٹیوسوسائٹی کوعہدےسےبرطرف کرتے ہوئے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکازجاری کردیا ہے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ سرکل رجسٹرار آفس کےمتعلقہ کلرک کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی نےپلاٹ منتقلی سےمتعلق شکایات کی تھی، سرکل رجسٹرارآفس نےشکایت پر اس کی داررسی نہیں کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کی ہدایت پرچیف کمشنرنےشکایات پر انکوائری کی،چیف کمشنرآفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vwQkAM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times