Sunday, May 30, 2021

اسد طور کے مسئلے پر بعض لوگ ہماری حساس ایجنسیوں کو ملوث کرنا چاہتے ہیں: وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسد طور کے مسئلے پر بعض لوگ ہماری حساس ترین ایجنسیوں کو ملوث کرنا چاہتے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک اہم ویڈیو ملی ہے جس کے ذریعے ہم ملزموں تک کافی حد تک پہنچ جائیں گے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے مل کر اسد طور کیس کے ملزموں کو شکنجے میں لائیں گے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے صحافی اور بلاگر اسد طور کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bZcdRt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times